جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

نازیہ الیاس نرسنگ سائنس میں پنجاب کی پہلی پی ایچ ڈی سکالر بن گئیں

datetime 27  اگست‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی)نازیہ الیاس نے بطور خاتون نرس پنجاب کی تاریخ میں نرسنگ سائنس میں پہلی پی ایچ ڈی ڈگری حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔ڈاکٹر نازیہ الیاس نے تھائی لینڈ کی چیاگ مائی یونیورسٹی سے”Quality of midwifery care for child bearing women at basic health units in rural Pakistan” کے موضوع پر یہ پی ایچ ڈی مکمل کی ہے نرسنگ سائنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری پنجاب میں کسی بھی خاتون نرس کی اولین کامیابی ہے نازیہ الیاس جن کے نرسنگ کے موضوع پر کئی تحقیقی مقالے بھی شائع ہو چکے ہیں نے اپنے نرسنگ کیریئر کا آغاز بطور سٹاف نرس چلڈرن ہسپتال لاہور سے کیا وہ ان دنوں سر گنگا رام ہسپتال میں بطور نرسنگ سپرنٹنڈنٹ فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ قبل ازیں وہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں کالج اف نرسنگ اینڈ مڈ وائفری میں پرنسپل اور کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں نرسنگ سپرنٹنڈنٹ تعینات رہی ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی اف ہیلتھ سائنسز لاہور میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر بھی فرائض سر انجام دیئے۔

سابق پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ پنجاب عشرت اسحاق نے نازیہ الیاس کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نرسنگ سائنس میں پی ایچ ڈی کر کے اس شعبے کا نام روشن کر دیا ہے۔ نازیہ الیاس کی اپنے پیشے سے کمٹمنٹ اور محبت نئے آنے والی طالبات کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگی۔ نازیہ الیاس نے اپنی اس کامیابی کو اپنے والدین اور اساتذہ کی مکمل سپورٹ اور رہنمائی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نرسنگ کے شعبے میں اعلی تعلیم حاصل کر کے نرسنگ میں آنے والی نئی طالبات کے لیے آگے بڑھنے اور اس شعبے کا نام روشن کرنے کی راہ متعین کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت جیسا مقدس فریضہ سر انجام دینے والی نرسز کے بغیر ہیلتھ کیئر کا تصور بھی محال ہے اور اعلی تعلیم یافتہ نرسیں خدمت انسانیت کے معیار کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کر سکتی ہیں۔ نرسنگ کے شعبے کی دیگر اساتذہ نے بھی نازیہ الیاس کو مبارکباد دی ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…