پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

ایک ارب 17کروڑ کی چینی افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

datetime 27  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ایک ارب 17کروڑ کی چینی افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر کسٹمز معین افضل نے اس ضمن میں بتایا کہ پاکستان سے افغانستان کے لیے ایک ارب 17 کروڑ روپے مالیت کی چینی سمگل کی جا رہی تھی، یہ کوشش ناکام بنادی گئی ہے، 2 کنٹینرز میں چینی کی 1750 بوریاں فلٹر شدہ پانی کی آڑ میں اسمگل کی جارہی تھیں۔

انھوں نے بتایا کہ غیرملکی اشیا کی اسمگلنگ کے لیے اسمگلرز آف روڈ ٹریکس کا استعمال کررہے ہیں، مافیا اب چھوٹی پک اپس میں مقامی اشیا کے ساتھ ممنوعہ اشیا سمگل کرنے لگے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ انڈین گٹکا، چھالیہ سیمنٹ کی آڑ میں اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی، لینڈروور پک اپ سے 36 لاکھ مالیت کی اسمگل شدہ اشیا برآمد کرکے ضبط کرلی گئی ہیں، اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 81 لاکھ مالیت کی لینڈروور پک اپ بھی ضبط کر لی گئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ایک کیس میں اسمگلنگ کے لیے کنٹینر کے اندر علیحدہ خفیہ خانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے، حکام نے جانچ پڑتال کے دوران علیحدہ خفیہ خانے سے سمگل شدہ چھالیہ، انڈین گٹکا برآمد کیا گیا ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…