ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

لیہ کے رہائشی نے پولیس کو 15پر کال کر کے پیٹ کی آگ بجھانے کی درخواست کردی

datetime 27  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیہ/اسلام آباد (این این آئی)لیہ میں بچوں کی بھوک، تنگدستی اور مہنگائی کا ستایا باپ ون فائیو(15) پر کال کرنے پرمجبور ہو گیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق مہنگائی نے غربت کی چکی میں پسے عوام کو فاقوں کی نوبت تک پہنچا دیا ہے، لیہ کے رہائشی نے پولیس کو ون فائیو پر کال کرکے پیٹ کی آگ بجھانے کی درخواست کی۔

ڈی پی او اسد الرحمان راشن لے کر ٹیم کے ہمراہ شہری کے گھرپہنچ گئے، راشن دیکھ کر بھوکے بچوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔اس موقع پر ڈی پی او اسد الرحمان نے کہا کہ مہنگائی کے اس مشکل دور میں بھائیوں کے درد کو محسوس کرنا اور مدد کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے۔ڈی پی او نے بتایا کہ جب ہم ان کے گھر پہنچے تو وہ ایک کمرے کے اندر تھے، ٹوٹی ہوئی چارپائیاں تھیں، اس شخص کی آنکھوں میں آنسو تھے اور بچوں کی حالت کافی بری تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں بھی ایک خاتون نے ون فائیو پر فون کرکے دہائی دی اور کہا کہ بچے چار دن سے بھوکے ہیں، جس کے بعد ڈولفن پولیس اہلکاروں نے ضرورت مند خاتون کے گھر راشن پہنچایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…