ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

فاطمہ ہلاکت کیس: ملزم اسد شاہ کے ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع، کیس اقوام متحدہ میں بھی دائر

datetime 27  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیر پور(این این آئی) رانی پور میں بااثر پیر اسد شاہ کی حویلی میں تشدد سے کمسن بچی فاطمہ کی ہلاکت کے کیس میں نامزد ملزم اسد شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کر دی گئی۔ملزم اسد شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی مدت پوری ہونے پر اسے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

فاطمہ قتل کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ اسد شاہ سے جو موبائل فون برآمد ہوئے ان پر سکیورٹی کوڈ لگا ہے، اسد شاہ موبائل فونز پر لگا سکیورٹی کوڈ بتانے کے لیے تیار نہیں ہے، تمام چیزیں شفاف انکوائری پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔جج نے ملزم اسد شاہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ بے قصور ہیں تو موبائل کوڈ پولیس کو بتا دیں۔تفتیشی افسر نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ ملزمان کی ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹس اب تک موصول نہیں ہوئیں۔

عدالت نے کیس کے مرکزی ملزم اسد شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کر دی۔دوسری جانب مقتولہ فاطمہ کے وکیل ایڈووکیٹ نثار احمد بھنبھرو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا ملزم پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کر رہا، اقوام متحدہ میں بھی کیس فائل کر دیا گیا ہے۔ایڈووکیٹ نثار احمد بھنبھرو نے کہاکہ یہ ظاہر ہے بچی کی طبی موت نہیں ہوئی، اس کے ساتھ زیادتی ہوتی رہی، سوال یہ ہے کہ جنسی زیادتی کا نشانہ کس نے بنایا، قتل کس نے کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…