ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

حکومت کا گریڈ 17اوراوپر کے ملازمین کیلئے مفت بجلی ختم کرنے کا اعلان

datetime 27  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سیکرٹری توانائی نے گریڈ 17اوراوپر کے ملازمین کیلئے مفت بجلی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال نے میڈیا بریفنگ میںکہا کہ ڈسکوزکیگریڈ 17اوراوپر کے ملازمین کیلئے مفت بجلی ختم کر رہے ہیں،ان ملازمین کو مفت بجلی کی جگہ پیسے دیئے جائیں گے اوراس حوالے سے سمری جلد کابینہ کو بھجوا دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیرف کا تعین نیپرا کرتا ہے حکومت نہیں،نیپرا نے قیمت کے تعین کیلئے تین معیارات مقرر کر رکھے ہیں ،ایندھن کی قیمت، زرمبادلہ کی شرح اور قرضوں پر شرح سود شامل ہیںاوران تینوں چیزوں میں اضافہ ٹیرف بڑھنے کا لازمی سبب بنتا ہے،اگر کھپت زیادہ ہو تو کیپسٹی چارجز میں کمی سے ٹیرف کم ہوتا ہے۔سیکرٹری پاور نے کہاکہ ڈالر کی آئندہ سال کیلئے بیس لائن 286روپے رکھی لیکن اس وقت بھی ریٹ زیادہ ہے،اگلے سال بھی دو کھرب روپے بجلی خریداری کیلئے خرچ کرنا پڑیں گے،200یونٹ تک استعمال کرنے والے کل صارفین کا 63فیصد ہیں، ساڑھے 3کروڑ صارفین میں سے صرف 40لاکھ کے پاس ایئر کنڈیشنر ہیں۔

راشد لنگڑیال نے کہاکہ فی یونٹ ٹیکس 8.92روپے ہے جو آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ہے،آئی پی پی قرضوں پر الانہ 177ارب روپے سود دینا پڑتا ہے،سالانہ آمدن اور خرچ کا فرق 976ارب ہے جو حکومتی مدد سے پورا ہوتاہے،آزاد کشمیر، فاٹا اور کوئٹہ میں بجلی چوری کا کوئی مداوا نہیں ہوسکا،کراچی میں امیر ترین شخص کو بھی 10روپے فی یونٹ سبسڈی مل رہی ہے، کنڈے کے ذریعے201 ارب روپے کی چوری ہو رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…