ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

2 یونٹ کا بل 3747 روپے، بجلی بلوں نے صارفین کو دہلادیا

datetime 25  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) بجلی کے بلوں نے صارفین کو دہلا کر رکھ دیا کراچی کے صارف کو 2 یونٹ کا 3747 روپے بل موصول ہوا، کمپنی نے بل میں کمی سے صاف انکار کردیا۔ایک یونٹ 1873 کا پڑا، دنیا کی مہنگی ترین بجلی استعمال کرنے کا اعزاز کراچی کے محمد رضوان کے حصہ میں آگیا۔

بجلی کا خرچ کم ہونے کے باوجود ٹیریف کے ساتھ گزشتہ سال کے 4مہینوں کے ایڈجسٹمنٹ، فیول سرچارج، ایڈیشنل سرچارج اور یونیفارم ایڈجسٹمنٹ سمیر سیلز ٹیکس، الیکٹرک سٹی ڈیوٹی عائد ہونے سے بجلی کے دگنے بل موصول ہوئے۔کراچی کے ایک شہری محمد رضوان کو محض 2 یونٹس بجلی کا کرنٹ بل 3747 روپے موصول ہوا جس میں نامعلوم قسم کے ایڈجسٹمنٹ شامل کرکے بل 3747 روپے تک پہنچا دیا گیا، 2 یونٹ کا 16.30 روپے ٹیریف کے لحاظ سے خرچ ہونے والی بجلی کی قیمت 33 روپے بنتی ہے لیکن شہری کو 3747 روپے کا ٹیکہ لگا دیا گیا۔2 یونٹ کا بل 3747 روپے موصول ہونے پر صارف کا کہنا تھا کہ بجلی کے موجودہ بلوں کا کوئی سر پیر نہیں ناظم آباد گول مارکیٹ کے کسٹمر سینٹر پر صبح سویرے بلوں کی درستگی کے لیے آنے والے صارفین کو ٹکا سا جواب دے کر فارغ کردیا گیا کہ

بلوں میں شامل ٹیکسز، سرچارج ، ایڈیشنل سرچارج اور ایڈجسٹمنٹس نیپرا کی منظوری سے وصول کی جارہی ہیں اور کمپنی پالیسی کے تحت کرنٹ بل میں کسی قسم کی اقساط بھی نہیں کی جاسکتیں۔صارفین کا کہنا تھا کہ منہ زور مہنگائی کا مقابلہ پہلے ہیں دشوار تھا اب بھاری بھرکم بلوں نے عوام کا دیوالیہ نکال دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…