ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم آفس میں بٹگرام ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والوں کے اعزاز میں تقریب

datetime 24  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے، طاقت کے زور پر اپنی بات منوانے کے خواہشمند غلط فہمی دور کر لیں ایسا کچھ نہیں ہو گا، نگراں حکومت کی ذمہ داری انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کی معاونت کرنا ہے،پیچیدہ ریسکیو آپریشن کی کامیابی کیلئے بہترین حکمت عملی تیار کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

جمعرات کو بٹگرام چیئرلفٹ ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والوں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ خوشی کا موقع ہے کیونکہ چیئرلفٹ حادثہ کے طالب علموں کو اللہ تعالی نے نئی زندگی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ سامنے آنے کے بعد پوری قوم پریشانی اور خوف و خدشات کا شکار تھی کیونکہ ان طالب علموں کی زندگی کا معاملہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور یہ پاکستان کا چہرہ ہیں، ہم نے مربوط انداز میں کوشش کرکے اپنے مستقبل کو بچایا، یہ بچے میرے بیٹے جیسے تھے، ان کو اس حالت میں دیکھ کر افسردگی بڑھ جاتی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا کی نظریں اس بات پر تھیں کہ پاکستان اس مشکل سے کیسے نمٹے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل موسم اور صورتحال کے باوجود بھرپور منصوبہ بندی اور مربوط طریقے سے آپریشن کامیابی سے مکمل کیا گیا، طالب علموں کا امداد کیلئے آنے والے فوجی جوانوں کو دیکھ کر حوصلہ بلند ہوا، یہ کامیابی ہم سب کا اجتماعی کریڈٹ ہے، پوری قوم نے ان بچوں کی زندگیوں کیلئے دعائیں کیں، اللہ تعالی نے ہماری اجتماعی دعائیں قبول کیں، ہمارا ایمان ہے کہ فیصلے آسمان پر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلخ واقعات ہماری زندگی میں آتے رہتے ہیں، گذشتہ روز وزیرستان میں پاک فوج کے جوان شہید ہوئے، پاک فوج، پولیس، سیاستدانوں، صحافیوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے مختلف شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ہم اپنے شہدا کو نہیں بھولیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شہدا ہمارے خونی رشتہ داروں سے بڑھ کر ہیں، ہمارا ان کے ساتھ مضبوط سماجی معاہدہ ہے، پاکستانیت وسیع لفظ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ شہریوں کو صحت، تعلیم کی سہولیات، روزگار اور باعزت زندگی کا موقع فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ بزور طاقت سب کچھ تبدیل کر دیں گے، انہیں اپنی غلط فہمی دور کر لینی چاہئے، ایسا کبھی نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا گھر ہے، گھر کا نظام بااختیار اور باصلاحیت لوگوں کے پاس ہے، 80 ہزار شہدا کے پورے خاندان ہیں، ان کا درد الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، صرف وہ محسوس کر سکتا ہے جو اس سے خود گزرا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک کیلئے قربانیاں دینے والوں کو عزت و احترام دیتے ہیں، ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں، قرآن پاک میں شہدا کا عظیم رتبہ بیان کیا گیا ہے، ہم اپنے شہدا کے مقروض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کے پاس محدود وقت ہے، انتخابات میں معاونت فراہم کرنا ہمارا مینڈیٹ ہے لیکن بطور شہری مجھے بھی اظہار رائے کی آزادی حاصل ہے۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا کہ 22 اگست کو چیئرلفٹ حادثہ کے آپریشن میں حصہ لینے والے ایس ایس جی کمانڈوز سمیت دیگر اداروں اور مقامی افراد کی کارکردگی قابل تعریف رہی، تمام اداروں نے مربوط انداز میں آپریشن کامیابی سے مکمل کیا، این ڈی ایم اے ناگہانی آفات اور حادثات سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق نے بٹگرام چیئرلفٹ آپریشن میں حصہ لینے والے ایس ایس جی کمانڈوز سمیت دیگر اداروں کے اہلکاروں اور مقامی افراد میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…