ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

مسافر وین اور ٹرک میں تصادم ، دو خواتین اور بچی سمیت سات افراد جاں بحق ، دس زخمی

datetime 24  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹھٹھہ (امین این آئی) ٹھٹھہ میں جھرک کے قریب قومی شاھراہ پر تیز رفتار مسافر وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو خواتین اور ایک بچی سمیت سات ا فراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے ۔”این این آئی ”کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق کہ مسافر وین حیدرآباد سے ٹھٹھ جا رہی تھی کہ جھرک کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک سے خوفناک ٹکر ہوگئی ،فوری طور پر مقامی افراد جائے حادثہ پر پہنچے جنہوں نے جاں بحق ہونے والے سات افراد کی نعشوں سمیت تمام زخمی دس افراد کو قریبی جھرک ہسپتال ہنگامی طور پر منتقل کردیا اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے زخمی ہونے والے پانچ 5 زخمی مسافروں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں شہداد کوٹ سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ نادر علی بروھی، کوٹری سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ غلام حسین میمن، 56 سالہ سونڈا ٹھٹھہ کے مختیار علی، سترہ سالہ محمد علیز جس کا تعلق لودھراں پنجاب سے بتایا جاتا ہے جبکہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 55 سالہ ذالفقار علی راجپر، ایک خاتون حاجراں بھی جاں بحق ہونے والوں شامل ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ تیز رفتار مسافر وین کے ڈرائیور غلام حسین میمن بھی جاں بحق ہوئے جبکہ حادثے کا شکار ٹرک ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

جھرک پولیس نے مقدمہ درج کرکے حادثے کا شکار مسافر وین اور ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔ادھر پیپلز پارٹی کی اہم مرکزی خاتون رہنما سابق سینیٹر سسئی پلیجو نے وین اور ٹرک کے حادثے میں ہلاک ہونے والے سات افراد سمیت تمام زخمی دس افراد کے لئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…