جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پانی پر تیرنے والا جدید مو بائل تیار

datetime 24  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) دنیا بھر میں ہر سال 8 کروڑ سے زائد موبائل فون پانی کی بالٹیوں، ٹوائلٹ، سوئمنگ پول اور ساحل پر گر کر ناکارہ ہوجاتے ہیں یا پھر ڈوب جاتے ہیں لیکن اب اینڈروئڈ فون ”کامِٹ“ نہ صرف واٹر پروف ہے بلکہ پانی ہے۔امریکا میں تیار کیا گیا اینڈروئڈ آپریٹنگ سسٹم پرچلنے والا کامِٹ فون 4.7 انچ اسکرین اور 16 ایم پی کیمرے کا حامل ہے لیکن اس پر خاص قسم کی کوٹنگ چڑھائی گئی ہے جو مکمل طور پر واٹر پروف ہے جب کہ اس کے ڈیزائنر کے مطابق یہ پانی میں گرنے کی صورت میں ڈوبتا نہیں بلکہ سطح پر تیرتا رہتا ہے۔اس فون کی دوسری خاصیت اس میں فوجی انداز کا خفیہ ہونا ہے کہ اسی ماڈل کے 2 اسمارٹ فون کے درمیان فون اور ٹیکسٹ کو کوئی نہ سن سکتا اور نہ ہی پڑھ سکتا ہے کیونکہ اس کی معلومات خفیہ کوڈ میں تبدیل ہوکر نشر ہوتی ہیں، فون کے دیگر فیچرز میں 4 جی بی ریم کوالکم اسنیپ ڈریگن 810 کا 2 گیگا ہرٹز اوکٹا کور پروسیسر اور 2800 ایم اے ایچ کی بیٹری موجود ہے جب کہ اس فون کی قیمت صرف 275 ڈالر ہے۔موبائل فون میں موجود سینسرجسم کا درجہ حرارت بھی معلوم کرتا رہتا ہے۔ یہ قیمتی فون آئندہ سال فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کیے جائیں گے تاہم ابھی ایک کراو¿ڈ فنڈنگ ویب سائٹ پر اس کے لیے رقم جمع کی جارہی ہے جس میں ایک لاکھ ڈالر کی رقم مانگی گئی ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…