منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

انسٹا گرام نے ٹوئیٹر کو مات دے دی

datetime 24  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) انسٹا گرام نے ٹوئیٹر کو مات دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹس میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی جنگ جاری ہے اور اب فیس بک نے اپنی حریف ٹوئٹر کو ایک اور میدان میں شکست دے دی۔ فیس بک کی ملکیت میں موجود فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹا گرام نے 400 ملین سے زائد صارفین کے ساتھ ٹوئٹر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انسٹاگرام کے گزشتہ نو ماہ کے دوران سو ملین سے زائد نئے صارفین بنے ہیں جبکہ ٹوئٹر کے ماہانہ متحرک صارفین کی تعداد اس وقت 316 ملین ہے۔ انسٹاگرام کے 75 فیصد سے زیادہ صارفین کا تعلق امریکا سے ہٹ کر ہے۔ فیس بک نے اس حوالے سے اپنی بلاگ پوسٹ میں کہا کہ پانچ سال پہلے جب انسٹاگرام کو متعارف کرایا گیا تو 400 ملین کا ہندسہ دور دراز کا خواب لگتا تھا تاہم اب ہم اسے مزید بہتر بنارہے ہیں اور دنیا کو تصاویر کے ذریعے اپنے جذبات شیئر کرنے کا موقع دے رہے ہیں۔ انسٹاگرام پر روزانہ 80 ملین تصاویر کو شیئر کیا جاتا ہے اور اس کے زیادہ تر صارفین یورپ، ایشیا، برازیل اور جاپان سے تعلق رکھتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…