ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

آئی جی پنجاب نے خود کو گالیاں دینے والے کانسٹیبل کو گلے لگالیا

datetime 21  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے حال میں سوشل میڈیا پرنامناسب حرکات کی وجہ سے وائرل ہونے والے کانسٹیبل، اس کی والدہ اور معالجین سے ملاقات کی اور زیر علاج شاہد ذوہیب کو گلے لگایا۔

آئی جی پولیس عثمان انور نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ کیا اور وہاں پر کانسٹیبل شاہد عباس کو گلے لگاتے ہوئے جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔عثمان انورنے ماہر نفسیات ڈاکٹر اسد سے کانسٹیبل شاہد کے علاج معالجے بارے تفصیلی گفتگو کی، آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ کسی کی بیماری کا مذاق بنانا مریض اور اہل خانہ کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ بائی پولر ڈس آرڈر قابل علاج مرض ہے، ایسے مریض کو میمز وارکا حصہ بنانے کی بجائے اس کی صحت یابی کیلئے دعا کریں۔شاہد زوہیب کا علاج بہترین ماہرین نفسیات کی زیر نگرانی جاری ہے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ کانسٹیبل شاہد کو لاک اپ میں رکھنے کا دعوی غلط اور حقائق کے برعکس ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…