رانی پور(این این آئی)فاطمہ کیس میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی حویلی سے مزید 4بچیوں کو بازیاب کروا لیا اور سابق ایم ایس رانی پور کو بھی گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی خیر پور روحیل کھوسو نے رانی پور پہنچ کر ملزم پیر کی حویلی سے مزید 4 بچیوں کو بازیاب کروایا، حویلی میں قید کم عمر بچیوں سے محنت مشقت کے ساتھ انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا تھا،مزید قانونی کارروائی کے بعد بچیوں کو اہلخانہ کے حوالے اور مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
ایس ایس پی خیر پور روحیل کھوسو کے مطابق کیس کی مزید تفتیش کیلئے سابق ایم ایس رانی پور علی حسن وسان کو گرفتار کرلیا ہے، سابق ایم ایس علی حسن وسان نے فاطمہ کے تشدد زدہ کیس کو چھپانے اور ورثاے کو رات کے وقت ہی تدفین کرنے کا کہا تھا،انہوں نے رات کے وقت ایمبولنس بھی فراہم کی تھی۔