ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پرویزخٹک کو پی ٹی آئی کا حصہ بننے سے پہلے کوئی جانتا تک نہیں تھا،علی محمد خان

datetime 21  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پرویز خٹک عزت کے دائرے میں رہ کر سیاست کریں،پرویزخٹک کو پی ٹی آئی کا حصہ بننے سے پہلے کوئی جانتا تک نہیں تھا،مثبت سیاست کریں گے تو ہم بھی ان کی تعریف کریں گے،شاہ محمود قریشی عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں ،گرفتاری کی کیا ضرورت تھی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے پرویز خٹک کے حوالے سے سوال پر کہاکہ کون پرویزخٹک؟ وہ شخص جس کو چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ اور پھر وزیر دفاع بنایا تھا؟۔انہوں نے کہا کہ پرویزخٹک کو پی ٹی آئی کا حصہ بننے سے پہلے کوئی جانتا تک نہیں تھا،وہ سیاست کریں لیکن عزت کے دائرے میں رہیں،مثبت سیاست کریں گے تو ہم بھی ان کی تعریف کریں گے۔شاہ محمود قریشی کی حالیہ گرفتاری سے متعلق انہوںنے کہاکہ شاہ محمود قریشی عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں ،گرفتاری کی کیا ضرورت تھی،ان کی گرفتاری سے گھمبیر سیاسی صورتحال میں مزید اضافہ ہوگا۔

علی محمد خان نے انتخابات کے حوالے سے کہا کہ آئین میں بالکل واضح ہے کہ اسمبلی تحلیل ہو تو 90دن میں الیکشن کرانا ہونگے۔انہوںنے کہاکہ سی سی آئی کی میٹنگ میں نگراں وزرائے اعلیٰ صوبے کی پالیسی پر کیسے ووٹ دے سکتے ہیں؟ آئینی طور پر ان کی شرکت کی اجازت ہی نہیں تھی۔انہوںنے کہاکہ آئین سپریم ہے اور آئین کے مطابق ہی ملک کو چلایا جاتا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ آئین کے مطابق90دن کے اندر صدر کی جانب سے الیکشن کی تاریخ دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…