ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

صدرمملکت کی ٹوئٹ کے بعد نیا پنڈورا بکس کھل گیا ، ادارے مذاق بن گئے، سراج الحق

datetime 20  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کیا تو وکلا سے مشاورت کے بعد سپریم کورٹ جائیں گے،نگران حکومت دیگر کاموں پر توجہ کی بجائے آئینی تقاضا پورا کرتے ہوئے الیکشن کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن سے تعاون کرے،پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی نے ڈیجیٹل مردم شماری کی آخری دنوں میں منظوری دے کر الیکشن کو موخر یا ملتوی کروانے کی سازش کی،پیپلز پارٹی اب الیکشن کے لیے بیانات دے رہی ہے،سازش میں برابر کی شریک تھی،

صدرمملکت کے آفیشل سیکرٹس ترمیمی بل اور پاکستان آرمی ترمیمی بل پر موقف کے بعد نیا پنڈورا بکس کھل گیا ہے، ادارے مذاق بن گئے، ملک کی جگ ہنسائی ہورہی ہے، سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے کہ ابہام دور ، آئینی بحران ختم کرے۔ منصورہ میں سیکرٹری جنرل امیرالعظیم اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے جڑانوالہ میں قرآن کریم کی بے حرمتی اورردعمل میں گرجاگھروں اور عیسائیوںکی پراپرٹیز جلانے کی مذمت کی اور اعلی سطحی کمیشن کے ذریعے تمام واقعہ کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آج (پیر) کو متاثرہ علاقہ کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے ہسپتال میں کم سن بچی رضوانہ موت کے منہ سے واپس آئی ہے، اس پر بری طرح تشدد ہوا، ابھی قوم اس کرب سے نہیں نکلی تھی کہ سندھ میں ایک جاگیردار کے گھر فاطمہ کو تشدد سے شہید کردیا گیا، اس کے بعد جڑانوالہ کا افسوسناک واقعہ ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں چائلڈ لیبر کا قانون ہے تو کس نے اجازت دی ہے کہ کم عمر بچیوں سے گھروں میں کام کروایا جائے؟ فاطمہ کی شہادت کے حکمران ذمہ دار ہیں۔ ملک میں غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔

ایک طرف مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان ہے اور دوسری جانب ظلم اور بدامنی ہے۔ نگران حکومت نے آتے ہی پٹرول کی قیمت میں20 روپے لٹر اضافہ کردیا، گزشتہ چند ماہ میں بجلی قیمت میں72 فیصد اضافہ ہوا، یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا اور دیگر اشیائے خورونوش پر سبسڈی ختم کردی گئی، ہمیں بتایا جاتا ہے کہ آئی ایم ایف کی مجبوری ہے، قوم کو بتایا جائے کہ کیا آئی ایم ایف ملک کا حکمران ہے؟ اگر ایسا ہے تو اس کے کسی ڈائریکٹر کی منت سماجت کرلیتے ہیں اور اسے بتا دیتے ہیں کہ اب اس ملک کے عوام کے پاس سوائے اپنی جان کے اور کچھ دینے کو نہیں ہے، حالت یہ ہے کہ عوام کی سانسوں پر ٹیکس کے علاوہ باقی ہر چیز پر ٹیکسز ہیں اور دوسری جانب مراعات یافتہ طبقہ کی مراعات کم نہیں ہورہیں، ملک قرضوں پر چلتا ہے اور حکمران سرکاری محلات میں مفت بجلی، گیس، پٹرول، پروٹوکول کے مزے لیتے ہیں، گورنز ہاوسز ایکڑوں اور میلوں میں پھیلے ہوئے ہیں اور وائٹ ہاوس سے بھی کئی گنا بڑے ہیں، بیوروکریسی محلات میں مقیم ہے ، غریب فٹ پاتھوں پر سوتے ہیں، فاقوں سے مررہے ہیں۔

ملک پر مسلط ظالم جاگیرداروں اور کرپٹ سرمایہ داروں نے اپنی نسلوں کے لیے دولت اکٹھی کرلی، قوم کے بچوں کا مستقبل تاریک کردیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صاف شفاف طریقے سے اپنے نمائندے منتخب کرنے موقع دیا جائے، استحکام کی صرف یہی ایک صورت ہے۔ ملک کا مسئلہ قانون اور انصاف کی حکمرانی کا نہ ہونا ہے، خاندانوں اور افراد کی حکمرانی نے تباہی پھیلائی۔

ملک کو قرضوں کی ضرورت نہیں، کرپشن، مس مینیجمنٹ، وسائل پر دو فیصد اشرافیہ کا قبضہ ختم کرنا ہوگا، اس کے لیے اہل اور ایماندار قیادت درکار ہے،جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس کی ایمانداری، اہلیت اور خدمت پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا۔ پاکستان ایک جمہوری جدوجہد کے ذریعے ایک قانون دان قائداعظم محمد علی جناح نے آزاد کروایا، یہاں خاندانوں کی نہیں جمہورکی حکمرانی قائم کرنا ہوگی۔ سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے رویہ سے قوم مایوس ہورہی ہے۔ آرٹیکل 224 کے مطابق 90 دن میں الیکشن کروائے جائیں مگر الیکشن کمیشن دیگر حوالے دے رہا ہے، فوری طور پر الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…