لاہور( این این آئی) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کو سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کے مبینہ بینک اکائونٹ کی سٹیٹمنٹ مل گئی ۔جس میں ایک سال کے دوران 52کروڑ روپے سے زائد جمع کرائے گئے ۔
رپورٹ کے مطابق 2جنوری 2019کو ایک کروڑ،2اپریل کو60لاکھ،18اپریل کو 60لاکھ ،3جنوری کو 2کروڑ،5جنوری کو مزید 1کروڑ روپے جمع ہوئے ۔اسی طرح مختلف تاریخوں میں بڑی رقوم جمع کرائی گئیںاور مجموعی طور پر 52کروڑ روپے سے زائد جمع کرائے گئے۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے مبینہ بینک اکائونٹ کی سٹیٹمنٹ کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔