ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

110 سالہ عبد الحنان اور 55 سالہ دلبر کی شادی، 4 روز بعد ہی دلہا دلہن جدا

datetime 20  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں 110 سالہ عبد الحنان اور 55 سالہ دلبر کے درمیان شادی کے 4 روز بعد ہی جدائی ہو گئی۔چند روز قبل 110 سالہ بابا عبد الحنان سواتی نے 55 سالہ دلبر بی بی سے چوتھی شادی کی تھی، عبد الحنان کے نکاح کی تقریب مقامی مسجد میں ہوئی تھی جس میں حق مہر 5 ہزار روپے طے پایا تھا۔ بتایا گیا تھا کہ نکاح کے بعد عبد الحنان اور دلبر بی بی کا ولیمہ بھی شاندار طریقے سے کیا گیا جس میں بچوں اور رشتہ داروں نے بھرپور شرکت کی تاہم بزرگ جوڑے کو یہ خوشی زیادہ دن راس نہ آسکی۔

نجی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شادی کے 4 روز بعد ہی عبدالحنان کی اہلیہ دلبر کے بیٹے انھیں اپنے ساتھ واپس لے گئے، یہی نہیں دلبر کے گھر والوں کی جانب سے نکاح کے جعلی ہونے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق تھانہ شنکیاری میں خاتون کے بھانجے عبداللہ نے درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے خالہ دلبر جان ذہنی مریضہ ہیں جس کے شواہد موجود ہیں۔درخواست گزار عبداللہ کے مطابق عبد الحنا ن اور دلبر بی بی کا نکاح جعل سازی سے ہوا ہے۔ دوسری جانب پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متعلقہ کیس خلع کا کیس ہے جو عدالت سے ہی ہو سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…