ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

میرے سر سے دوپٹہ اتارا گیا، بال کھینچے گئے، عثمان ڈار کی والدہ کی چیف جسٹس سے انصاف کی اپیل

datetime 19  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلالکوٹ (این این آئی)سیالکوٹ میں ضلعی انتظامیہ نے رہنما پی ٹی آئی عثمان ڈار کی رہائش گاہ، فیکٹری اور سیکرٹریٹ کو سیل کر دیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق جائیدادوں کو عدالتی حکم پر سیل کیا گیا ۔انتظامیہ نے بتایا کہ عثمان ڈار اور عمر ڈار دہشت گردی سمیت متعدد مقدمات میں اشتہاری ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ سول جج قدسیہ بانو کے حکم پر جائیداد سیل کرکے قرقی کے نوٹسز لگا دیے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی نفری عثمان ڈار کی رہائش گاہ، فیکٹری اور سیکرٹریٹ کے باہر موجود ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی والدہ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ظلم کی انتہا ہو گئی۔پہلے میرا گھر توڑا گیا، گھر میں کوئی چیز نہیں چھوڑی،اس کے باوجود انہوں نے میری عزت پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی،میرے سر سے دوپٹہ اتارا اور میرے بال کھینچے گئے اور اب میرے گھر کو بھی سیل کر دیا گیا۔کیا ہمارا یہی قصور ہے کہ میرے بیٹے عمران خان کے ساتھ تھے اور پی ٹی آئی کے لیے الیکشن لڑتے تھے۔عثمان ڈار کی والدہ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کی اپیل کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…