اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

مسلح افراد کا واپڈا ٹیم پر حملہ ،سرکاری گاڑی کے شیشے توڑ کرملازمین کوحبس بے جا میں رکھ لیا

datetime 12  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احمدیار(این این آئی )مسلح افراد نے واپڈا ٹیم پر حملہ کردیا،سرکاری گاڑی کے شیشے توڑ کرملازمین کوحبس بے جا میں رکھ لیا، بازیاب کروانے والی پولیس پارٹی پر ملزم کی فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت 4 پولیس اہلکارزخمی ہوگئے جبکہ ملزم کوزخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 33/EBمیں رانا دائود ، رانا فیاض اور عامر فیاض نے بجلی کا کنکشن کاٹنے پر واپڈ ا ملازمین کو سرکاری گاڑی کے شیشے توڑ کر یرغمال بنالیا ،ون فائیو پر اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر اور ایلیٹ فورس ملازمین جائے وقوع پر پہنچ گئے تو ملزم رانا دائود نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں سب انسپکٹر مختار احمد ، ایلیٹ فورس کے کانسٹیبلان ندیم ، نعمان اور پولیس کانسٹیبل غلام مرتضیٰ زخمی ہوگئے،

ملزم قریبی فصل مکئی میں چھپ گیا، پولیس کی مزید نفری طلب کرکے ملزم رانا دائود کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے بندوق12 بور اورتھیلا کارتوس برآمد کرلئے، تمام زخمیوںکو فوری طبی امدادکیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال عارفوالا منتقل کردیا گیا،تھانہ صدر عارفوالا میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…