اسلام آباد (این این آئی)پمز ہسپتال اسلام آباد کی ایمبولینس آٹا سمگلنگ کیلئے استعمال ہونے لگی۔تفصیلات کے مطابق پمز ہسپتال اسلام آباد کی ایمبولینس آٹا سمگلنگ کے لئے استعمال ہونے لگی ہے ،سرکاری ایمبولینس میں آٹا آزاد کشمیر سے راولپنڈی لایا گیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔خبر سامنے آنے پر ایگزیکیوٹیو ڈائریکٹر پمز نے انکوائری کا حکم دیتے ہوئے پورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔