مزید 18 کمپنیاں پی ٹی آئی کو مبینہ غیرقانونی فنڈنگ میں ملوث نکلیں

31  مئی‬‮  2023

کراچی(این این آئی)ایف آئی اے کو مزید 18 کمپنیوں کے پی ٹی آئی کو مبینہ غیر قانونی فنڈنگ میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پی ٹی آئی کو ہونے والی غیر قانونی فنڈنگ کی تحقیقات کے دوران ایف آئی اے حکام کو مزید 18 کمپنیوں کے حوالے سے شواہد ملے ہیں

جس کے بعد تحریک انصاف کو مبینہ غیرقانونی فنڈنگ کرنے والی کمپنیوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ 25کمپنیوں میں سے صرف11کمپنیاں سکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں رجسٹرڈ ہیں، ان رجسٹرڈ اور نان رجسٹرڈ کمپنیوں نے پی ٹی آئی کو مبینہ طور پرکروڑوں روپے کی غیر قانونی فنڈنگ کی۔ان کمپنیوں میں سے 7 کمپنیاں کراچی،2 لاہور اور 2 پشاور کمپنیز رجسٹرڈ آفس میں رجسٹرڈ ہیں، انکوائری ٹیم نے ان 18 رجسٹرڈ اورنان رجسٹرڈ کمپنیوں کو کال اپ نوٹسزجاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، قبل ازیں ایف آئی اے حکام 7کمپنیوں کو کال اپ نوٹس جاری کرچکے ہیں،کال اپ نوٹسزپرپیش نہ ہونے والی 7 کمپنیوں کے خلاف کارروائی متعلقہ عدالت کے احکامات پر کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق 7کمپنیوں کے اکاؤنٹس سے پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سیکرٹریٹ میں رقم جمع کروائی گئی اور تمام کمپنیوں کی پی ٹی آئی کو فنڈںگ مبینہ طورپرفارن فنڈنگ سیمنسلک ہے



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…