جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

فیس بک پر اجنبی لوگوں سے دوستی کے خطرناک نتائج

datetime 19  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(نیوزڈیسک)اگرچہ پروگرام ڈیویلپرز اور سماجی رابطے کی سائٹس کے مالکان کی طرف سے بارہا عوام کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی نجی معلومات کبھی بھی انٹرنیٹ پر شیئر نہ کریں۔تاہم اس کے باوجود لوگ نا صرف اپنی نجی مصروفیات، تصاویراور اپنے محل وقوع کے بارے میں تمام معلومات فیس بک پر شیئر کرتے ہیںبلکہ اجنبی لوگوں کی طرف سے بھیجی گئی دوستی کی درخواست کو بھی بغیر سوچے سمجھے قبول کر لیتے ہیں ۔بعد ازاں ان تمام معلومات کی فراہمی اور اجنبی لوگوں کے ساتھ کی گئی دوستی کے خطر ناک نتائج کی سزا مفت میںبھگتنی پڑتی ہے۔رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایسی غلطی ایک ماں سے سرزد ہوئی جس کی بھیانک سزا ننھی معصوم بچی کو بھگتی پڑی۔ذرائع کے مطابق والدہ نے پہلے دن بیٹی کے سکول جانے سے پہلے یونیفارم میں اس کی تصویر لیکر انٹر نیٹ پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بچی کے سکول نام بھی درج کر دیا۔بعد ازاں اجنبی افراد کی طرف سے بھیجا گیا دوستی کا پیغام بھی قبول کر لیا ۔دوستی کا پیغام بھیجنے والے نے ننھی بچی کی تصویر کو کیپشن سمیت پانچ سو افراد کے ساتھ آگے شیئر کر دیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ بچی کا نام پتہ بچوں کے اغواکار گروپ کے پاس پہنچ گیا۔رپورٹ کے مطابق اگلے دن جب بچی کی والدہ اسے لینے سکول پہنچی تو بچی وہاں سے اغوا ہو کر نا معلوم منزل کی طرف لے جائی جا چکی تھی۔علاوہ ازیں بچی تاحال لا پتہ ہے ،خدا را آپ لوگ اس واقع سے ضرور سبق سیکھیں ،اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کے پیش نظر نجی معلومات اور اپنے اصل پتے کبھی سماجی رابطے کی سائٹس پر اجنبی لوگوں کے ساتھ شیئر نہ کریں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…