اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ماہرین کے مطابق کینسر کے نصف سے زائد مریض ایسی علامات سے گزرتے ہیں جنہیں وہ نظر انداز کردیتے ہیں اور اسی وجہ سے بالآخر وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
1.مسلسل کھانسی یا گلے میں خراش :
اگر آپ کے گلےمیں خراش ہے اور کھانسی ہے کہ جانے کانام نہیں لیتی، کھانسنے کے دوران خون بھی آتا ہے تو ضروری ہے کہ آپ فوری طور پر اپنے معالج سے رجوع کریں کیونکہ یہ گلے کے کینسر کی ابتدائی وجوہات بھی ہوسکتی ہیں،
2. کھانا نگلنے میں مشکل :
عام طور پر گلے میں خراش یا زخم کی وجہ سے ٹھوس خوراک نگلنے میں تکلیف ہوتی ہے ایسی صورت میں لوگ عام طور پرنرم کھانا کھانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ڈاکٹر کے پاس نہیں جاتے جو درست نہیں ہے، کھانا نگلنے میں تکلیف گلے کے کینسر کی علامت بھی ہوسکتی ہے۔
3.مناسب خوراک کے باوجود وزن میں تیزی سے کمی :
اگر آپ مناسب خوراک کے باوجود بغیر کسی وجہ کے مسلسل دبلے ہوتے جا رہے ہیں تو اس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ یہ کینسر کا بھی اشارہ ہو سکتا ہے۔
4.نظام انہضام میں خرابی :
ماہرین کا کہنا ہے کہ نظام انہضام میں خرابی ایک عام مسئلہ ہے تاہم اگر آپ کو یہ شکایت مسلسل ہے تو فوری طور پر اپنے ڈاکٹر سے ملیں۔
5.پیشاب میں خون :
مثانے میں انفیکشن کی وجہ سے پیشاب میں خون آتا ہے لیکن یہ مثانے یا گردے کے کینسر کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے
6. جسم کے کسی بھی حصے میں مسلسل درد رہنا :
اگرآپ کو جسم کے کسی بھی حصے میں مسلسل درد رہتا ہے اوروہ معالج کی تجویزکردہ دوا سے دورنہیں ہورہا تو پھر ڈاکٹر سے مشورہ ضروری ہے۔ درد کی وجہ کینسر بھی ہوسکتا ہے۔
7. جسم پر تل کی طرح کے نشانات :
ڈاکٹروں کے مطابق جسم پر نظر آنے والا تل درحقیقت تل نہیں ہوتا، اگر جلد پر ایسے نشانات تیزی کے ساتھ ابھرنے لگیں تو یہ جِلد کے کینسر کا آغاز بھی ہو سکتا ہے۔
8. جسم میں گٹھلیاں نکلنا:
آپ کو جسم کے کسی بھی حصے میں اگر گٹھلی یا گانٹھ محسوس ہو تو اس پر توجہ دیں۔ اگرچہ ہر گٹھلی خطرناک نہیں ہوتی لیکن کچھ گٹھلیاں کینسر کی وجہ سے بھی ہوتی ہیں
9. زخم بھرنے میں تاخیر :
جسم کے کسی حصے پر چوٹ یا زخم تھیک ہونے میں تاخیر کا سب سے بڑا سبب ذیابطیس ہے لیکن اگر کوئی زخم 3 ہفتے میں بھی نہ بھرے تو ڈاکٹر کو دکھانا انتہائی ضروری ہے.
کینسرکی وہ علامتیں جنہیں نصف سے زائد مریض نظر انداز کردیتے ہیں
19
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں