جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

رمضان آٹا سکیم میں 18لاکھ مفت آٹے کے تھیلے غائب ہونے کا انکشاف

datetime 25  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) حکومت کی جانب سے رمضان فری آٹا سکیم میں 18لاکھ مفت آٹے کے تھیلے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق رمضان فری آٹا سکیم میں 20ارب کی کرپشن کے الزام پر تحقیقات میں ابتدائی پیشرفت سامنے آئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر سے 18لاکھ مفت آٹے کے تھیلے غائب ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک نے 9ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے رپورٹ طلب کرلی ہے، اور کمشنر لاہور کی چاروں ڈی سیز کو انکوائری کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور سمیت قصور، شیخورہ اور ننکانہ میں مفت آٹے کے تھیلے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، قصور میں 2لاکھ سے زائد تھیلوں کی تلاش جاری ہے، شیخوپورہ میں ڈیڑھ لاکھ تھیلے غائب ہوئے، ننکانہ میں 50ہزار تھیلے غائب ہوئے، اور لاہور ڈویژن میں کروڑوں روپے کا آٹا غائب ہوا۔لاہور میں غائب ہونے والے آٹے کی قیمت 13کروڑ بتائی جارہی ہے، جبکہ تحصیل سٹی میں 84آٹے کے ٹرک کہاں چلے گئے کسی کو کچھ پتا نہیں، محکمہ خوراک نے تمام ڈی سی اوز سے آٹے کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…