لاہور(این این آئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وزیر اعظم سے25مئی کو عام تعطیل کا اعلان کرنے کی درخواست کر دی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر اعظم شہباز شریف سے درخواست ہے کہ وہ25مئی کو عام تعطیل کا اعلان کریں تاکہ پوری قوم مسلح افواج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہدا کو خراج تحسین پیش کر سکے۔محسن نقوی نے کہاکہ شہدا نے اپنی جانوں کا نذرانہ اس لیے پیش کیا تاکہ قوم باعزت اور پرامن زندگی گزار سکے، اس موقع پر عوام کو اپنے بہادر جوانوں سے اظہار عقیدت کے لیے موقع دینا چاہئے۔