جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

190ملین پائونڈ کیس، عمران نے خود سپریم کورٹ کے اکانٹ میں رقم ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا، فروغ نسیم

datetime 23  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سابق وفاقی وزیر برائے قانون سینیٹر فروغ نسیم نے190ملین پائونڈز کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے دعوے کو مسترد کردیا۔190ملین پائونڈز کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان نے پہلے کابینہ کا سہارا لیا اور اب اپنے دور کے وزیر قانون فروغ نسیم پر ذمہ داری ڈالتے ہوئے کہاکہ وزیر قانون کے مشورے سے جرمانے کے پیسے سپریم کورٹ کے اکائونٹ میں ایڈجسٹ کیے گئے۔

اس حوالے سابق وزیر قانون فروغ نسیم نے عمران خان کے دعوے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسا کوئی مشورہ عمران خان کو نہیں دیا تھا اور اس کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں یہ معاہدہ شامل ہی نہیں تھا۔انہوںنے کہا کہ و زرات قانون کی جانب سے ایسی کوئی سمری بھیجی ہی نہیں گئی تھی،نہ ہی عمران خان کو میری وزارت نے مشورہ دیا کہ اگر190ملین پائونڈز پاکستان نے نہ لیے تو یہ برطانیہ میں رہ جائیں گے۔فروغ نسیم نے کہاکہک عمران خان نے خود190ملین پائونڈزسپریم کورٹ کے اکائونٹ میں ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا،وزارت قانون نے اس حوالے سے انہیں کوئی مشورہ نہیں دیا اور اس حوالے سے سارے حقائق ریکارڈ پر موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…