راجن پور(این این آئی)پولیس کا کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن 45 ویں روز بھی جاری رہا ۔ڈی پی او کے مطابق پولیس کو کچہ مورو میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن میں کامیابی ملی ہے جہاں پولیس نے علاقے کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق کچہ مورو میں ڈاکو اپنی پناہ گاہوں اور خفیہ ٹھکانے چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں جس کے بعد ڈاکوؤں کی پناہ گاہوں اور خفیہ ٹھکانوں کو گرا کر 3 پولیس پکٹس قائم کردی گئیں جبکہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا تعاقب بھی جاری رہا