پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، عثمان بزدار کو آخری موقع مل گیا

datetime 23  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں کل (جمعرات ) 25مئی تک توسیع کردی۔احتساب عدالت لاہور کے جج سجاد احمد شیخ نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کی۔عثمان بزدار ایک بار پھر عدالت پیش نہیں ہوئے

جبکہ ان کے وکلاء نے حاضری معافی کی درخواست دائر کرتے ہوئے بتایا کہ عثمان بزدار بیمار ہیں، سینے میں تکلیف کے باعث وہ پیش نہیں ہوسکتے۔جس پر فاضل جج نے ناراضگی کا اظہار کیا، انہوں نے ریمارکس دیئے کہ 3گھنٹے میں ملزم کو پیش کریں ورنہ فیصلہ سنا دیں گے۔پراسیکیوٹر نے موقف پیش کیا کہ گزشتہ روز بھی عثمان بزدار کی ایک ضمانت اینٹی کرپشن کورٹ سے خارج ہوئی۔عثمان بزدار کے وکیل نے کہا کہ معاملہ دیکھنے خود عدالت آیا ہوں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پچھلی تاریخ پر بھی کہا تھا کہ ملزم کو پیش کرائیں، ملزم یا جیل جائے گا یا کہیں اور، عثمان بزدار وزیراعلی رہے ہیں، جواب بھی دینا ہو گا، 5بار فائدہ دیدیا، 5بار حاضری معافی دی، جتنا فائدہ دے سکتے تھے دیدیا، جو میڈیکل ساتھ لگایا، ڈاکٹر بھی بلا لیتے ہیں اور بورڈ بھی بٹھا لیتے ہیں، کیا یہ چلنے پھرنے کے قابل نہیں، یہ جواب جو دیا وہ دستخط کے بغیر اور کاپی ہے، نیب کو اصل کاغذات دے دیں۔عثمان بزدار کے وکیل نے کہا کہ سارے کاغذات نیب کو دے دیں گے۔تفتیشی افسر نے کہا کہ عثمان بزدار نے سوالوں کے جواب نہیں دیئے ۔ احتساب عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آخری موقع دے رہے ہیں، آئندہ سماعت پر عثمان بزدار پیش نہ ہوئے تو ضمانت خارج کردی جائے گی۔ عدالت نے دونوں جانب سے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔فاضل جج نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 25 مئی تک توسیع کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…