واشنگٹن(این این آئی)واشنگٹن میں ایک ٹرک وائٹ ہاس سے متصل عمارت کی حفاظتی باڑ توڑتا ہوا اندر گھس گیا، پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ سیکرٹ سروس نے قریبی ہوٹل خالی کروالیا جبکہ علاقے کو سیکیورٹی حصار میں لے لیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں ایک ٹرک وائٹ ہائوس سے متصل لافائیت اسکوائر کی حفاظتی باڑ سے ٹکراگیا، سیکرٹ سروس پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ کے فورا بعد قریبی ہے ایڈم ہوٹل خالی کروالیا گیا۔رپورٹ کے مطابق واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم ریموٹ کنٹرول روبوٹ سے ٹرک کا معائنہ کیا گیا۔حکام کا کہنا تھا کہ حفاظتی باڑ سے ٹکرانے کے بعد ڈرائیور نے دوسری بار بھی باڑ کو جان بوجھ کر ٹکر ماری، پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا، جس سے تفتیش جاری ہے۔