جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کراچی میں حلف برداری کے موقع پر پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے گرفتار

datetime 22  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)صدر ٹائون کی یوسی 4سے تحریک انصاف کے نو منتخب وائس چیئرمین عبد الرحمان کو حلف لینے کے بعد گرفتار کر لیا گیا،مجموعی طور پر نو مئی کے واقعات کے الزام میں پی ٹی آئی کے چار کامیاب امیدواروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار کیے جانے والا وائس چیئرمین 9مئی کے واقعات میں مطلوب تھا۔رہنما تحریک انصاف ارسلان تاج کے مطابق ابھی تھوڑی دیر پہلے ہمارے چنیسر ٹائون یوسی 5 کے منتخب چیئرمین شاہد انصاری اور وائس چیئرمین راو وسیم کو جو حلف لینے گئے تھے باہر سے ہی پولیس گرفتار کر کے لے گئی ہے۔تحریک انصاف کے رہنمائوں کی گرفتاری پر جماعت اسلامی کے نمائندوں کی ریٹرننگ افسر سے تکرار بھی ہوئی۔ نمائندوں نے کہا کہ آپ کے ہوتے ہوئے یہ گرفتاری ہوئی ہے۔رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ آج ایک یوسی چیئرمین اور دو وائس چیئرمین کو گرفتار کیا گیا، کورنگی یوسی پانچ کے چیئرمین امجد کو پہلے ہی گرفتار کرکے سکھر جیل میں بھیج دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کو گرفتاریوں پر خط لکھیں گے۔ضلع جنوبی صدر ٹائون پی ٹی آئی یوسی چھ وسیم شیرازی کو بھی حلف برداری کے بعد گرفتار کیا گیا جبکہ یوسی 8 کے چیئرمین سلمان خان حلف برداری کی تقریب کے بعد موقع سے فرار ہوئے لیکن پولیس نے تعاقب کرکے سلمان خان کو گرفتار کرلیا۔پی ٹی آئی چیئرمین رفیق آفریدی ، علی رضا سمیت دیگر بلدیاتی نمائندے موقع سے فرار ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…