ریاض (این این آئی )سعوی عرب کی حکومت نے مسجد حرام کی توسیع کے ساتھ زائرین کو عبادت میں زیادہ سے زیادہ سکون فراہم کرنے اور انہیں زیادہ سہولیات مہیا کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ مسجد حرام کی توسیع کے پروگرام میں مطاف کی منزل میں توسیع بھی شامل تھی اور بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ مطاف کی توسیع میں مسجد حرام کے کوریڈور میں بھی نمازیوں کی گنجائش میں اضافہ کیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسجد حرام کی موجودہ سعودی حکومت کے دور میں کی جانے والی توسیع میں مطاف کی عمارت میں کوری ڈور کی توسیع سابق خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود کے دور میں 2008 شروع کی گئی تھی۔ مسجد حرام میں یہ توسیع مسجد کی شمالی سمت سے کی گئی تھی۔ مجموعی طور پر مسجد حرام کی توسیع کے بعد ایک ملین مربع میٹر رقبہ شامل کیا گیا تھا جس کے بعد مسجد حرام میں دو ملین نمازیوں کی گنجائش بن گئی تھی۔ اس کوری ڈور میں کئی نئی ستون شامل ہیں اور ایک مرکزی باب ہے جسے باب شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کا نام دیا گیا ہے۔مسجد حرام کی پہلی گیلری تیسرے خلفیہ راشد حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے دور میں تیار کی گئی۔ اس کی چھت نہیں تھی اور اس میں ایک صف کی جگہ تھی۔ یہ کوری ڈور عباسی خلیفہ مہدی کیدور تک رہا۔سنہ 160ھ میں المہدی نے مسجد حرام کے لیے ایک جامع فن تعمیر کا آغاز کیا اور تو انہوں نے اس کی گیلری کی بھی توسیع کی۔ اس کے لیے وہ سمندر کے پار سے سنگ مرمر کے کالم لائے تھے۔ گیلری کی چھت ساگوان کی لکڑی سے بنائی گئی تھی۔ انہوں نے گیلری کی عباسی منزل کا اضافہ کیا اور اس کے ایک کالم پر ایک یادگاری تختی نصب کرائی جس پر عباسی دورکی تاریخ درج ہے۔