واشنگٹن(اےایف پی)امریکا کے صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ سرکاری قرضوں کی حد کیلئے پوزیشن ری پبلکن پارٹی کے مطالبات ناقابل قبول ہیں۔ جنہیں مسترد کرتے ہوئے امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھاکہ دیوالیہ ہونے سے قبل کوئی نہ کوئی حل تو نکالا جا سکتا ہے۔ وہ ہیروشیما جاپان میں جی۔7 سربراہ کانفرنس میں شرکت کے بعد روانگی سے قبل پریس کانفرنس کر رہے تھے۔