پشاور (این این آئی)خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں اور گلگت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہری کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پشاور اور سوات سمیت گردو نواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔لوئر دیر اور اطراف کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔گلگت کے علاقے غذر اور گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلیکی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلیکا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 91 کلومیٹر تھی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں