جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آئی پی ایل سینچری،کوہلی کے مداحوں نے نوین، گمبھیر کو آڑے ہاتھوں لے لیا،میمز کی بھرمار

datetime 19  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی ( این این آئی) انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل)میں رائل چیلنجرز بنگلور کی فتح کے بعد ویرات کوہلی کے مداحوں نے لکھن سپر جائنٹس کے بولر نوین الحق کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔پلے آف مرحلے میں رسائی کے لیے اہم میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کو لازمی فتح درکار تھی، ویرات کوہلی نے اس میں 63 گیندوں پر 100 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی ٹاپ فور میں پہنچنے کے امکانات کو مزید روشن کردیا،

سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف کوہلی کی ٹیم نے یہ میچ 8 وکٹوں سے اپنے نام کیا۔میچ میں جیت کے ساتھ ہی کوہلی ٹوئٹر پر ویرات کوہلی کے مداحوں نے افغان کھلاڑی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے خوب ٹرول کیا، گزشتہ دنوں نوین اور کوہلی کے درمیان تنازعہ ہوا تھا جس کے بعد گمبھیر بھی جھگڑے میں شامل ہوگئے تھے اور یوں تکرار بڑھتی گئی۔اس دوران نوین الحق نے کوہلی کے ساتھ سوشل میڈیا پر چھیڑ چھاڑ جاری رکھی، انہوں نے کوہلی کو براہ راست کچھ نہ کہا لیکن بیٹر کے ایک رن پر آٹ ہوئے تو انہوں نے انسٹا اسٹوری لگاتے ہوئے لکھا کہ میٹھے آم۔ممبئی انڈینز کو کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز کے خلاف میچ کے آخر میں جب 18 بالز پر صرف 8 رنز درکار تھے تو نوین نے اسکرین شاٹ انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ راونڈ 2 ان کے ساتھ، یہ بہترین آم ہیں۔

جس پر کوہلی کے فینز نے فاسٹ بولر کی اس حرکت کو طنز قرار دیا تھا، تاہم گزشتہ روز کوہلی نے 63 گیندوں پر 100 رنز اننگز کھیلی تو مداحوں نے نوین الحق اور گوتم گمبھیر کو ٹرول کیا اور میمز شیئر کیں۔دوسری جانب آئی پی ایل کے پلے آف مرحلے کیلئے گجرات ٹائٹنز کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم ہے جبکہ لکھن سپر جائنٹس، جنائی سپر کنگز، رائل چیلنجرز بنگلور، ممبئی انڈین اور راجھستان رائلز کی ٹیمیں دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن کیلئے جنگ کررہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…