اسلا م آباد(این این آئی)اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان نے کہا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان انتخابات سے متعلق مذاکرات میں بہت سی باتوں پر اتفاق ہو گیا تھا، پی ٹی آئی نے مذاکرات ہی ختم کر دیئے،عدالتی رٹ کو کوئی شکست نہیں دے سکتا
عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان خان نے کہا کہ تحریک انصاف کیساتھ مذاکرات کے دوران انتخابات سے متعلق بہت سی باتوں پر اتفاق ہو گیا تھا، صرف تاریخ پر اتفاق ہونا ہے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت کو کوئی شکست نہیں دے سکتا،پنجاب پولیس کی جانب سے گرفتاریاں صوبائی معاملہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ ضابطہ فوجداری اور پولیس رولز کے تحت ایسے مقدمات میں وفاقی پولیس ملزم تک رسائی دینے کی پابند ہے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایم پی او آرڈرز کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، اس پر زیادہ بات کرنا مناسب نہیں۔