اسلام آباد(نیوزڈیسک)موبائل فون سے ذاتی نوعیت کی تصاویر لینا اور ویڈیو بنانا معمول کی بات ہے اور ضرورت کے وقت انہیں ڈیلیٹ (DELETE) بھی کردیا جاتا ہے مگر ایک تازہ تحقیق نے یہ تشویشناک انکشاف کردیا ہے کہ ڈیلیٹ کرنے کے باوجود یہ تصاویر اور ویڈیو آپ کے فون سے ختم نہیں ہوتی ہیں اور انہیں باآسانی آپ کے فون سے نکال کر دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ تحقیق انٹرنیٹ سیکیورٹی کی مشہور کمپنی ایواسٹ (Avast) نے کی ہے۔ سائنسدانوں نے اس بات کو ثابت کرنے کیلئے 20 عدد استعمال شدہ اینڈرائڈ موبائل فون حاصل کئے اور پھر عام دستیاب سافٹ ویئر FTK Imager اور اسی طرح کے دیگر سافٹ ویئر استعمال کرتے ہوئے ان موبائل فونز سے وہ سارا ڈیٹا نکال لیا جو ان کے مالکان اپنے طورپر ڈیلیٹ کرکے مطمئن ہوچکے تھے۔سائنسدانوں نے معلوم کیا کہ ان فونز کے مالکان نے Delet All اور Reset کے آپشن کو استعمال کرکے اپنی تصویریں اور ویڈیوز