پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا پاکستان میں آئوٹ آف سکول بچوں کے بحران سے نمٹنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان تیار کرنے پر اتفاق

datetime 17  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں آئوٹ آف سکول بچوں کے مسئلے سے نمٹنے اور ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکول کے اندراج کو یقینی بنانے میں وزارت منصوبہ بندی وفاقی تعلیم اور تمام صوبائی حکومتوں نے نیشنل ایکشن پلان تیار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ فیصلہ پاکستان میں آئوٹ آف سکول بچوں جیسے سنجیدہ بحران سے نمٹنے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس میں کیا گیا

جس کی صدارت وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت وفاقی تعلیم ، تعلیم کے صوبائی سیکرٹریز، ڈائریکٹر جنرل فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔گزشتہ برسوں کے دوران پاکستان میں آئوٹ آف سکول بچوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 5سے16سال کی عمر کے22.8ملین بچے اسکول سے باہر ہیں، پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ اسکول نہ جانے والے بچوں میں سے ایک ہے تاہم موجودہ حکومت اس نازک مسئلے کو حل کرنے کے لئے پرعزم ہے، جب سے موجودہ حکومت نے اقتدار میں آئی ہے، پاکستان کے آئوٹ آف سکول بچوں جیسے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں۔ آئندہ پی ایس ڈی پی 24۔2023 پاکستان میں عالمگیر تعلیم کے حصول کے لئے کئی اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔اسلام آباد میں ایک ماڈل یونیورسل انرولمنٹ پائلٹ پروجیکٹ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرے گا تاکہ کوئی بچہ سکول کے بغیر نہ ہو۔اسلام آباد میں اسے شروع کرنے کے بعد اس کو پورے ملک میں نافذ کیا جائے گاجبکہ وزارت منصوبہ بندی پاکستان کے ان اضلاع کی نشاندہی بھی کرے گی جہاں آوٹ آف سکول بچوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔مزید برآں سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں تعلیمی نتائج کو بہتر بنانے کے لئے صوبائی حکومتوں کو کارکردگی کی بنیاد پر نقد گرانٹ فراہم کرنے کیلئے ایک نیشنل آٹ آف سکول چلڈرن فنڈ بنایا جائے گا۔ مزید برآںاسکول چھوڑنے کی شرح کو کم کرنے کے لئے خاص طور پر لڑکیوں کے لئے جنہیں نقل و حرکت کے مسائل کا سامنا ہے

حکومت ایک جامع ورچوئل اسکولنگ سسٹم شروع کرے گی۔قبل ازیں صوبائی نمائندوں نے اپنے اپنے صوبوں میں آوٹ آف سکول بچوں کی صورتحال کے جائزہ کے بارے میں بتایا اور صوبے میں زیادہ سے زیادہ اندراج کو یقینی بنانے کے لیے اپنے نقطہ نظر کا اشتراک کیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے ایف ڈی ای کو نادرا کے ساتھ مل کر برتھ سرٹیفکیٹ پر مبنی داخلہ سسٹم قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ جیسے ہی کوئی بچہ اسکول جانے کی عمر کو پہنچتا ہے، ریاست کی طرف سے اسے قریبی اسکول میں داخل کرایا جانا چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…