پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

ہزاروں لوگ زیر التواء مقدمات میں ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کے منتظر ہیں، ن لیگ

datetime 16  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہزاروں لوگ زیر التواء مقدمات میں ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کے منتظر ہیں، سانحہ 9 مئی کا ذمہ دار عمران خان ہے جس کے کہنے پر جی ایچ کیو، حساس عمارتوں اور ریاستی املاک پر حملے ہوئے، ان سانحات پر ہر دل رنجیدہ اور ہر آنکھ اشکبار ہے، پی ٹی آئی نے جو کیا وہ کوئی دشمن نہیں کر سکتا

شرپسندی پھیلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، پی ڈی ایم نے عدلیہ کے وقار کی خاطر احتجاج کیا، ایک گملہ تک نہیں ٹوٹا۔ منگل کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ نے مشکل معاشی صورتحال کے باوجود پٹرولیم مصنوعات میں کمی کر کے عوام کو بڑا ریلیف دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے چار سالوں میں معاشی تباہی کی، لوگوں کو بے روزگار کیا، خارجہ پالیسی تباہ کی، آئی ایم ایف کا پروگرام معطل کر کے گئے،ہم نے آئی ایم ایف پروگرام پر دوبارہ گفت و شنید کا آغاز کیا، اس پر کام جاری ہے۔ 9 مئی کے سانحہ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سانحہ پر ہر دل رنجیدہ اور ہر آنکھ اشکبار ہے، ایک پاکستانی ہونے کی حیثیت سے آج ہر شخص افسردہ ہے اور اس کی شدید مذمت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے کسی رہنما نے ان واقعات کی مذمت نہیں کی کیونکہ ان تمام واقعات کی منصوبہ بندی زمان پارک میں عمران خان کے حکم پر ہوئی تھی اس لئے وہ کیوں ان واقعات کی مذمت کریں گے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی پوری سیاست، انتشار، فساد اور ملک کے خلاف سازش اور دشمنی پر مبنی ہے، عمران خان نے جب ڈی چوک پر دھرنا دیا تھا تو اس وقت انہوں نے وہاں قبریں کھودی تھیں، پی ٹی وی پر حملے کروائے اور اپنے کارکنوں کو اس پر شاباش دی، اگر اس وقت عمران خان کو سزا مل جاتی تو آج ایسے واقعات رونما نہ ہوتے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب نواز شریف کے دور میں ملک ترقی کر رہا تھا

آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل ہوگیا تھا، منصوبے چل رہے تھے، لوگوں کو روزگار مل رہا تھا تو اس وقت یہ شخص دھرنے میں مصروف تھا اور پارلیمنٹ پر لعنت بھیج رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام بے وقوف نہیں، وہ عمران خان کی انتشار پر مبنی سیاست سے اچھی طرح واقف ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ فارن ایجنٹ اور فتنہ آج جھوٹ بول رہا ہے کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ ایجنسیوں نے کروایا ہے

مراد سعید کی آڈیو اور پیغامات عوام نے سنے ہیں، کیا وہ ایجنسی کے بندے ہیں؟، یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری حساس عمارتوں پر حملے کی ہدایات دے رہے تھے، کیا وہ ایجنسی کے بندے ہیں؟ پی ٹی آئی کی پوری قیادت 9 مئی کی دہشت گردی میں ملوث ہے، انہوں نے حساس تنصیبات اور لوگوں کے گھروں پر حملے کئے، شہداء اور غازیوں کی یادگاروں کی بے حرمتی کی، جناح ہائوس کو جلایا

کور کمانڈر کے گھر پر حملے کئے، کیا یہ سارے ایجنسیوں کے لوگ تھے؟ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کے ذریعے ملک کے خلاف سازش اور ملک میں جلائو گھیرا ئوکی سیاست عمران خان کا وطیرہ رہا ہے، عمران خان نے عدالت کے کمرے کے اندر سے کہا تھا کہ تیار ہو جائو، اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو 9 مئی سے زیادہ ردعمل آئے گا، کیا آپ کے منہ سے ایجنسی بول رہی تھی؟ یہ باتیں تو آپ نے خود کی ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان جب وزارت عظمیٰ کی کرسی پر مسلط تھے تو اس وقت بھی وہ یہی کام کرتے تھے، ان سے کوئی سوال کرتا تو اس کی پسلیاں توڑ دی جاتی تھیں، اپنے سیاسی مخالفین کو انہوں نے سزائے موت کی چکیوں میں ڈالا تاکہ کوئی ان سے سوال نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ لسبیلہ کے شہداء کے خلاف پی ٹی آئی کے آفیشل اکائونٹ سے مہم چلی تھی کیا وہ ایجنسیوں نے چلائی تھی؟ 9 مئی کو پی ٹی آئی کے آفیشل اکائونٹس سے توڑ پھوڑ اور جلائوگھیرائوکی ہدایات جاری ہوئیں

کیا یہ ایجنسیوں کا ٹویٹر ہینڈل تھا؟ عمران خان نے قومی تنصیبات پر حملے کروا کر الزام اداروں پر ڈال دیا، یہ عوام کو بے وقوف سمجھتے ہیں، ایسے نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی ردعمل گزشتہ روز شاہراہ دستور پر پاکستان کے عوام نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے، شاہراہ دستور پر پارلیمنٹ ہائوس، سپریم کورٹ، ایوان صدر، الیکشن کمیشن کے دفتر سمیت اہم عمارتیں موجود ہیں، کسی جگہ کوئی نقصان نہیں پہنچا، ایک گملا تک نہیں ٹوٹا۔ انہوں نے کہا کہ اب عمران خان کے تماشے، جھوٹ اور فساد ختم ہونے چاہئیں

عمران خان کے پاس اگر ثبوت موجود تھے تو عدالت میں پیش کیوں نہیں کئے؟ آپ نے کیوں درخواست دی کہ آپ اس مقدمہ میں پیش نہیں ہوں گے؟ اگر آپ کو پتہ ہے کہ تحریک انصاف نے یہ حملے نہیں کروائے تو آپ اپنے ثبوت لے کر عدالت چلے جاتے لیکن شواہد اس کے برعکس ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کیا عمران خان نے میٹرو، ایمبولینسوں، سکولوں کو جلا کر سیاست کرنی ہے؟

آپ اگر اتنے ہی مقبول ہیں تو پھر الیکشن کا انتظار کر کے سیاسی مقابلہ کریں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہداء کی یادگاریں جلانے والوں کو ریلیف نہیں دیا جا سکتا۔ عمران خان نے منصوبہ بندی سے یہ سب کچھ کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنمائوں مراد سعید، شیخ امتیاز، علی چوہدری، چوہدری اعجاز، صغیر وڑائچ، خواجہ طارق رحیم، اعجاز منہاس، یاسمین راشد، عباد فاروق کی آڈیو لیکس بھی میڈیا کو سنائی گئیں جن میں وہ کور کمانڈر کے گھر، آرمی ہائوس سمیت دیگر اہم تنصیبات پر حملوں کی ہدایات دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ان ثبوتوں کے بعد بھی عمران خان کہہ رہے ہیں کہ حملے ایجنسیوں نے کرائے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ وہ جو مرضی کرتے جائیں کوئی ان سے پوچھ نہیں سکتا، چار سال انہوں نے ملکی معیشت اور خارجہ پالیسی تباہ کی، عوام کو بے روزگار کیا

اس کے بعد سائفر کا کھیل کھیلا، اسمبلیاں توڑیں اور پھر پٹرول بموں سے پولیس پر حملے کروائے اور آج معصوم بن کر پاکستان کے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یاسمین راشد کی آڈیو موجود ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ ’’خان گن رہا ہے کہ کون کتنے پٹرول بم اور ڈنڈے لائیگا‘‘۔

انہوں نے کہا کہ تمام حالات خراب کرنے کے ذمہ دار عمران خان ہیں، عمران خان کا تعارف فساد، سازش، دہشت گردی، گالی، دھمکی اور غنڈہ گردی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے نواز شریف اور شہباز شریف کی ملک کے لئے خدمات کی ایک ایک نشانی عوام کے سامنے موجود ہے، پی ٹی آئی کے دہشت گردوں کو کیا پتہ کہ عوامی خدمت کیا ہوتی ہے، عمارتیں کس طرح خون پسینے سے بنتی ہیں

شہداء اور یادگاروں کی حرمت کیا ہوتی ہے؟ ان لوگوں نے موٹر ویز کے انٹر چینجز اور میٹرو بسوں کو آگ لگائی، یہ ان کا مائنڈ سیٹ ہے، اسی مائنڈ سیٹ نے دہشت گردی کو تقویت دی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان جن لوگوں کا برین واش کرتا ہے، انہیں سمجھنا چاہیے کہ سیاسی ردعمل اور احتجاج اس طرح نہیں ہوتا، عمران خان نے مٹھی بھر لوگوں سے ملک کو جلایا، تاریخ عمران خان کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملکی قوانین موجود ہیں، جن لوگوں پر جن قوانین کے تحت مقدمات بنتے ہیں، اسی کے مطابق کارروائی ہوگی۔ ملک کے اندر دہشت گردی، ملک دشمنی پر قانون کے مطابق سزا ملے گی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ 2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر عمران خان فتنے کو ملک پر مسلط کیا گیا تھا جس کا خمیازہ آج قوم بھگت رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا احتجاج سیاسی احتجاج نہیں تھا، انہوں نے ملک کے خلاف لوگوں کو اکسایا اور جلائو گھیرائو کیا، سیاسی احتجاج گزشتہ روز ہوا تھا، 13 سیاسی جماعتوں کے لوگوں نے سپریم کورٹ کے وقار کی خاطر اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 9 مئی کے سانحہ میں ملوث افراد کا ڈیٹا وزارت داخلہ اکٹھا کر رہی ہے، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…