پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

ساتویں اور ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری 2023 کا مرحلہ مکمل ہو گیا

datetime 16  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ساتویں اور ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری 2023 کا مرحلہ مکمل ہو گیا،وفاقی ادارہ شماریات نے سندھ کے حوالے سے مردم شماری 2023 کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق سندھ کی آبادی 5 کروڑ 74 لاکھ ہوگئی، جس میں کراچی کی آبادی 1 کروڑ 89 لاکھ سے زائد ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق سندھ میں ایک کروڑ 2 لاکھ 77 ہزار 778 گھر شمار ہوئے ہیں۔حیدر آباد کی آبادی 1 کروڑ 22 لاکھ سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ لاڑکانہ ڈویژن کی آبادی 81 لاکھ 24 ہزار سے زائد شہریوں پر مشتمل ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق میر پورخاص ڈویژن کی آبادی 51 لاکھ 27 ہزار سے زائد ہے۔ شہید بینظیر آباد ڈویژن کی آبادی 62 لاکھ سے زائد نفوس پر مشتمل ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق سکھر ڈویژن کی آبادی 66 لاکھ 76 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔محکمہ شماریات کے مطابق سندھ کے ضلع شہید بے نظیرآباد میں 1891132، ضلع سانگھڑ میں 2474887، ضلع نوشہرو فیروز میں 1888775 اور ضلع سکھر میں 1888420 افراد شمار ہوئے ہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق ضلع گھوٹکی میں 1852938، ضلع خیرپور میں 2930907، ضلع بدین میں 2044653، ضلع ٹنڈو الہ یار میں 981178 اور ضلع ٹنڈو محمد خان میں 757500 افراد کا شمار کیا گیا۔ادارہ شماریات کی جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ضلع دادو میں 1759689 ، ضلع جامشورو میں 1167677، ضلع مٹیاری میں 893421، ضلع ٹھٹھہ میں1149691، ضلع سجاول میں 933348 اور ضلع حیدرآباد میں 2599375 افراد شمار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…