اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت نے شاہ محمود قریشی، ملیکہ بخاری سمیت دیگر پی ٹی آئی قیادت کی نظر بندی کے خلاف درخواستوں میں جیل حکام کو نظربند رہنماؤں کی ان کے اہل خانہ اور وکلاء سے ملاقات کرانے حکم دیدیا۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے بیرسٹر فائزہ اسد عدالت میں پیش ہوئیں اور کہاکہ تمام پی ٹی آئی قیادت کو گرفتار کر کے نظر بند کیا گیا،شاہ محمود قریشی، سینیٹر اعجاز چوہدری کو طبی مسائل ہیں، دلائل سننے کے بعد عدالت نے جیل انتظامیہ کو پی ٹی آئی قیادت کے اہل خانہ اور وکلا سے ملاقات کرانے کا حکم دیدیا شاہ محمود قریشی، ملیکہ بخاری، جمشید چیمہ،مسرت جمشد چیمہ، اعجاز چوہدری اور علی محمد خان نے بھی درخواست دائر کر رکھی ہے۔