منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش، سوشل میڈیا پر چرچا

datetime 15  مئی‬‮  2023 |

بغداد(این این آئی )عراق میں ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش کی خبروں اور تصاویر سے سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔ عراقی میڈیا کے مطابق ذی قار گورنری کے ایک ہسپتال میں ایک آنکھ والے بچے کی عجیب و غریب پیدائش ہوگئی۔

ذی قار کے صحت کے ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا کہ پہلی مرتبہ ذی قار گورنری کے مرکز کے شمال میں واقع الرفاعی ہسپتال میں ایک آنکھ والے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ حالت بہت نادر ہوتی ہے اور نوزائیدہ بچوں میں موت کا سبب بن جاتی ہے۔ الرفاعی جنرل ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے انکشاف کیا نومولود کی پیدائش کے فورا بعد ہی موت ہو گئی۔سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹس پر متحرک افراد نے بچے کی تصاویر کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا۔ تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک آنکھ بچے کے چہرے کے درمیان میں ہے۔ ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے وضاحت کی کہ یہ نایاب حالت ماں اور باپ کے خون میں عدم مطابقت یا حمل کے دوران ماں کے پیٹ میں کسی جراثیم کی موجودگی کا نتیجہ ہے۔ ایک اور ڈاکٹر نے بتایا کہ یہ صورت حال اس وقت بھی رونما ہوسکتی ہے جب بچے کے دماغی ٹشوز میں کمی ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…