ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سعودی عرب میں بنگلہ دیشی ورکر کی شادی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

datetime 15  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی )ایک سعودی خاندان نے اپنے بنگلہ دیشی گھریلو ملازم کی شادی دھوم دھام سے کرادی ۔ خوشی اور مسرت کے اس موقع پر گھر سے لے کر شادی کی تقریب کے مقام تک تمام امور میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ شادی کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئیں

تو تو لوگوں نے بڑے پیمانے پر اس اقدام کی تعریف کی اور بنگلہ دیشی ورکز جھیر کی خوشیوں میں حصہ ڈالا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویڈیو کلپ سعودی عرب کے مختلف مواصلاتی پلیٹ فارمز پر وسیع پیمانے پر پھیل گیا۔ ویڈیو کلپ میں سعودیوں نے اپنے ورکر کے لیے خوشی کا اظہار کیا گیا۔ بنگلہ دیشی نژاد جھیر نے زبردست خوشی کے درمیان سعودی لباس اور بشت بھی زیب تن کیا۔سوشل میڈیا پر متحرک افراد نے ویڈیو پر رد عمل کا اظہار کیا اور اسے ایک خوبصورت اور انسانی اقدام قرار دیا۔ لوگوں نے دولہا کے لیے ازدواجی زندگی میں کامیابی کے لیے دعائیں بھی کیں۔سماجی کارکن حسن بصر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خوبصورت انسانی اقدام ہے۔ اس اقدام میں تعاون کرنے والے ہر فرد کا شکریہ ادا کیا جاتا ہے، سعودی خاندان نے اپنے گھریلو ملازم کی شادی کا جشن منایا یہ دوسروں کے لیے بھی قابل تقلید عمل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…