جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایک مرتبہ پھر پاکستان میں 3Gاور 4Gکے لائسنس نیلام ہونے کا امکان

datetime 18  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)گزشتہ برس 3جی اور4جی کی نیلامی کے بعد پاکستان ٹیکنالوجی کے ایک نئے دور میں شامل ہو گیا ہے اور ملک میں موجود تقریباً تمام سیلولر کمپنیوں نے گزشتہ برس ہی 3جی اور4جی کے لائسنس حاصل کر لیے تھے لیکن اب بھی پی ٹی سی ایل سمیت کئی دیگر کمپنیوں کے پاس یہ لائسنس نہیں ہے۔ان کمپنیوں کو انٹرنیٹ کی تیزترین رفتار سے ہمکنار کرنے کے لیے حکومت ایک بار پھر 3جی اور4جی کے لائسنسوں کی نیلامی پر غور کر رہی ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ نیلامی جلد کر دی جائے گی۔وفاقی وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے ترکی کے سفیر بابر گرگن سے ملاقات کی جس میں انہوں نے 3جی اور4جی لائسنسوں کی دوبارہ نیلامی کا عندیہ دیا۔ انوشہ رحمان نے ترک سفیر کو گزشتہ برس ہونے والے نیلامی کے متعلق بھی بریفنگ دی اور بتایا کہ ”اکثر ٹیلی کام کمپنیاں لائسنس خرید چکی ہیں جس سے انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔ اب باقی ماندہ کمپنیاں بھی لائسنس حاصل کرنا چاہتی ہیں تاکہ ان کے صارفین بھی اس سے مستفید ہو سکیں۔اسی ڈیمانڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے ایک بار پھر نیلامی کا ارادہ کیا ہے۔“
انوشہ رحمان نے کہا کہ”پاکستان ٹیلی کام کمپنیوں کے لیے ایک منافع بخش مارکیٹ ہے اور ترک ٹیلی کام آپریٹرز کے لیے یہ بہترین موقع ہے کہ وہ نئی نیلامی سے فائدہ اٹھائیں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔“ انہوں نے بتایا کہ ”حکومت اس بار 850میگا ہرٹز سپیکٹرم کے لائسنس نیلامی میں پیش کرے گی۔“ واضح رہے کہ پی ٹی اے کی طرف سے 2015ئ کے اوائل میں ہی 3جی اور4جی کی دوبارہ نیلامی کے لیے اشتہارات جاری کیے جا چکے ہیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…