سرگودھا(این این آئی)سرگودھا ریجن کے علاقہ جوہرآباد کے چک 54ایم بی کے قریب کار حادثہ میں نوجوان دولہا جاں بحق اور سربالا سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہو گیا جن کو ہسپتال منتقل کر کے متوفی نوجوان کی نعش اچانک گھر پہنچی تو خوشیوں بھرا گھرانہ ماتم کدہ بن گیا جہاں متوفی کی مہندی کی تیاری اور اگلے روز بارات تھی۔
سرگودھا ریجن کے علاقہ چک 54 ایم بی کے قریب کار حادثہ می ڈیرہ لالہ نلی کا شوکت حیات جانبحق اور اس کا سربالا اور چار دوست شدید زخمی ہو گئے جن کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرکے متوفی کی نعش ضروری کاروائی کے ورثاء کے سپرد کر دی گئی جو اچانک گھر پہنچی تو خوشیوں بھراگھرانہ ماتم کدہ بن گیا جہاں اس کی شادی کے لئے رسم مہندی کی تیاری اور اگلے روز بارات تھی۔تاہم حادثہ کے زخمیوں میں شدید زخمی محمد ذیشان کی حالت تشویشناک بتلائی جا رہی ہے۔