جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

سام سنگ کا اب تک کا سب سے بہترین فون؟

datetime 18  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں آج کل روزانہ ہی کوئی نہ کوئی اسمارٹ فون سامنے آتا رہتا ہے مگر کیا آپ ایسے موبائل کو خریدنا پسند کریں گے جسے آپ کسی کاغذ کی طرح موڑ کر جیب میں رکھ یں؟اگر ہاں تو ایسی اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ سام سنگ ایک فولڈ ایبل موبائل کی تیاری پر کام کررہی ہے۔اس حوالے سے مختلف ویب سائٹس میں اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ جنوبی کورین کمپنی کی جانب سے کتاب کی طرح بند ہوجانے والے اسمارٹ فون کی تیاری پر کام ہورہا ہے جسے آئندہ سال متعارف کرایا جاسکتا ہے۔اس اسمارٹ فون کو فی الحال ‘ فولڈنگ ویلی’ کا نام دیا گیا ہے اور یہ ممکنہ طور پر اگلے سال جنوری میں فروخت کے لیے پیش کیا جاسکتا ہے۔افواہوں کے مطابق سام سنگ کے اس ماڈل کو چین میں آزمائشی مراحل سے گزارا جارہا ہے۔ایسے بھی سننے میں آیا ہے کہ اس ڈیوائس میں 3 جی بی ریم، مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ اور فکس ہوجانے والی بیٹری ہوگی۔خیال رہے کہ سام سنگ کی جانب سے کچھ عرصے قبل ایک ٹیکنالوجی نمائش کے دوران ایسی لچکدار اسکرینیں پیش کی گئی تھیں جو مکمل طور پر فولڈ ہوسکتی تھیں اور اس نے 2016 میں فولڈ ایبل اسمارٹ فون بھی متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔اس کا کہنا تھا کہ وہ ایسی ہائی ریزولوشن اسکرینز انتہائی پتلے پلاسٹک پر بنا رہی ہے جنھیں کسی کاغذ کی طرح موڑا جاسکے۔معروف کمپنی ایل جی کی جانب سے بھی ایسی مڑ جانے والی اسکرین پر مشتمل ٹی وی کی تیاری کا کام ہورہا ہے جسے وہ 2017 میں متعارف کرانا چاہتی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…