منگل‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کارکنوں کامسلسل تیسرے روز بھی مختلف مقامات پر پر تشدد احتجاج ،فیروز پور روڈ پر 2 کنٹینرز کو آگ لگا دی

datetime 11  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے مسلسل تیسرے روز بھی مختلف مقامات پر پر تشدد احتجاج کا سلسلہ جاری رہا ،مشتعل کارکنوںنے فیروز پور روڈ پر 2 کنٹینرز کو آگ لگا دی جبکہ زمان پارک سندر داس روڈ پر پولیس کی گاڑی نذر آتش کردی گئی ، پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے مغلپورہ سے گزرنے والی ٹرین کوبھی روکنے کی کوشش کی گئی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا

پی ٹی آئی کے حامیوں کے ایک گروپ نے گورنر ہائوس اور وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پر دھاوا بولنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں پیچھے دھکیل دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف کارکنوںکا اشتعال کم نہیں ہو سکا اور گرفتاری کے خلاف گزشتہ روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا ۔ لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں نے ایل ڈبلیو ایم سی کا ٹرک چھین کر اسے کینال روڈ پرکھڑا کردیا ۔ گڑھی شاہو میں ڈینگی اسپرے کرنے والی گاڑی کو اپنے قبضے میں لے لیا گیا ۔ مشتعل کارکنوںنے سندر داس روڈ پر پولیس کی گاڑی کو آگ لگا دی جس سے گاڑی جل کر خاکستر ہو گئی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ فیروز پور روڈ پر بھی دو کنٹینرز کو آگ لگا دی گئی ۔گزشتہ روز بھی کارکنوںنے کینال روڈ پر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا اور مختلف رکاوٹیں کھڑی کر کے شاہراہ کو بند رکھا ۔ کارکنان لبرٹی چوک میں بھی جمع ہوئے اور نعرے بازی کی ۔ مشتعل کارکنوںکے ایک گروپ نے گورنر ہائوس اور وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی طرف بھی بڑھنے کی کوشش کی تاہم پولیس کی بھاری نفری نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا ۔میڈیا رپورت کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد میں بھی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رہا

مشتعل مظاہرین نے تھانہ غلام محمد آباد کی عمارت میں گھسنے کی کوشش کی ، چوک غلام محمد آباد میدان جنگ بن گیا، پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔قصور میں پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپوں میں تحریک انصاف کے 25 سے زائد کارکنان گرفتار کرلیے۔وہاڑی میں پولیس نے پی ٹی آئی کے 40 کارکنان کو گرفتار کر کے ایک ماہ کے لیے ڈسٹرکٹ جیل میں نظر بند کر دیا ۔

بتایا گیا ہے کہ 9 مئی کو قومی املاک پر حملے کے معاملے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے ، اہم سکیورٹی اداروں نے جناح ہائوس حملہ کیس سمیت اہم مقامات سے 322 افراد کو گرفتار کر لیا۔جناح ہائوس پر حملہ آور ہونے والوں میں سے اہم سیاسی رہنمائوں سمیت 80افراد کوشناخت کر کے گرفتار کر لیا گیا۔

لاہور کے مختلف مقامات پر حملے دھاوا بولنے والے 129افراد گرفتارہوچکے ہیں ۔شیخوپورہ سے 56افراد گرفتار ، قصور سے 17افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ننکانہ صاحب سے 40 شر پسند گرفتار کئے گئے۔ تحریک انصاف کے سوشل میڈیا اراکین کو شر انگیزی پر بھی گرفتار کیا گیا۔نوجوانوں کو گمراہ کرنے والے عناصر کو بھی شکنجے میں لایا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…