ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

رواں برس بھارت میں ماہِ اکتوبر میں ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کا شیڈول جاری

datetime 11  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)رواں برس بھارت میں ماہِ اکتوبر میں ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور فائنلسٹ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں ہوگا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ورلڈکپ میں 10 ٹیموں کے درمیان 48 میچز کھیلے جائیں گے

بھارت کا پہلا میچ آسٹریلیا کے خلاف 8 اکتوبر کو چنئی میں ہوگا جبکہ پاکستان اپنا افتتاحی میچ 13 اکتوبر کو کوالیفائنگ ٹیم کے خلاف کھیلے گا۔میگا ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا یعنی پاکستان اور بھارت کا میچ 15 اکتوبر بروز اتوار کو ہوگا، امکان ہے کہ یہ میچ نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں ہو۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم میں کھیلنے پر تحفظات ظاہر کیے ہیں تاہم پاکستان بمقابلہ بھارت کے مقام کا حتمی فیصلہ اب تک نہیں ہوسکا ۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس سال ورلڈکپ کھیلنے کے لیے بھارت کا دورہ کریں گے تاہم اگر پاکستان فائنل میں پہنچا تو فائنل احمد آباد میں کھیلنے پر رضامند ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گرین شرٹس کے حیدرآباد، چنئی اور بنگلورو میں اپنے میچز کھیلنے کی توقع ہے۔ایونٹ کا فائنل 19 نومبر کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں سے میزبان بھارت، پاکستان، انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، بنگلا دیش، افغانستان اور نیوزی لینڈ یعنی ان 8 ٹیموں نے براہ راست ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کیا۔ کوالیفکیشن راؤنڈ سے دو ٹیمیں مین ایونٹ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے مقابلے اس سال جون میں میزبان زمبابوے، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، نیدرلینڈز، اسکاٹ لینڈ، عمان، نیپال، امریکا، متحدہ عرب امارات، آئرلینڈ کے درمیان ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…