اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت اس بات کی تفتیش کررہی ہے کہ کیا پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پاکستان اور اس کے مفادات کے خلاف کام کرنے والی بیرونی ایجنسیوں سے قریبی روابط رکھے ہوئے ہیں یا نہیں ۔
پاکستان کے دشمن ممالک سے تعلق رکھنے والی ایجنسیاں عمران کے قریبی دوستوں سے بھی رابطے میں ہیں جیسا کہ وہ ایک نیٹ ورک کی طرح کام کر رہی ہیں۔جنگ اخبار میں صالح ظافر کی خبر کے مطابق اعلیٰ ذرائع نے بتایا کہ تفتیش کے دوران عمران سے ایجنسیوں سے روابط کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔ قانونی ماہرین اس معاملے کا مطالعہ کر رہے ہیں اور امکان ہے کہ عمران اور اس کے ساتھیوں کے خلاف سنگین نوعیت کا ایک اور مقدمہ درج کیا جائے گا۔ اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ایجنسیاں پی ٹی آئی اور اس کے چیئرمین کو متعدد طریقوں سے مدد فراہم کرتی رہی ہیں۔ متعلقہ حکام نے اس معاملے میں شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور اشارہ ملنے پر عمران کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا جائے گا۔