کراچی (پی پی آئی)پاکستان نے روس سے تیل خریدنا شروع کر دیا ہے پہلی کھیپ ایک ماہ کے اندر پہنچ جائے گی۔روسی تیل کی آمد سے پٹرول کی قیمتوں میں 100روپے فی لیٹرتک کمی ممکن ہے کیونکہ روسی تیل کی فراہمی سے پاکستان کو16سے18ڈالر فی بیرل تک ڈسکاؤنٹ حاصل ہوگا تاہم یہ طے ہونا باقی ہے کہ قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام کو ملے گا یا حکومت اپنے اخراجات جاریہ پورے کرے گی وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق روس سے تیل کی پہلی کھیپ پہنچنے کے بعد اندازہ لگایا جائے گا کہ آئندہ کتنی مقدار میں درآمد کی ضرورت ہوگی نیز یہ بھی کہ پاکستان آئندہ بھی روس سے ہی تیل درآمدکیا کرے گا۔