اسلام آباد (این این آئی)پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ امن امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج کے دستے اسلام آباد میں پہنچ گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر پاک فوج کو طلب کیا گیا تھا، پاک فوج کے دستے مختلف مقامات پر تعینات ہیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت فوج کو طلب کیا گیا، پاک فوج کے دستے اسلام آباد میں امن و امان برقرار رکھیں گے۔