بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

گملے سے لیکر گھر کی کوئی چیز باقی نہیں بچی ،اڑا دیا سارا ‘ پی ٹی آئی رہنماء کی نئی آڈیو لیک سامنے آگئی

datetime 10  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کی قیادت کی خود لاہور میں کور کمانڈر ہائوس پر حملے کے وقت کی آڈیو سامنے آگئی ہے ۔ویڈیو اور آڈیو میسیجر میں پی ٹی آئی کے لیڈرز اپنے کارکنوں کو جناح ہائوس پر اکھٹا ہونے کی بات کررہے ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنماء ہونے والے نقصان پر خوشی منارہے ہیں۔

اعجاز چوہدری اور ان کے بیٹے علی چوہدری کی لیک ہونیوالی آڈیو کال میں کہہ رہے ہیں ہم نے پورا کور کمانڈر ہائوس لاہور تباہ کر دیا ہے۔علی چوہدری پوچھتے ہیں کہ گولیاں چلی ہیں؟ ،اس پر اعجاز چوہدری کہتے ہیں کہ ہاں فائرنگ ہوئی، پہلے تو ہوائی فائرنگ ہوئی ہے، پھر ایک برسٹ ماراہے،تین لوگوں کو گولیاں لگی ہیں۔لیک آڈیو میں کہا گیا ہے کہ گملے سے لیکر گھر کی کوئی چیز باقی نہیں بچی اڑا دیا ہے سارا۔اس کے علاوہ شیخ امتیاز اور صغیر وڑائچ کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی ہے جس میں صغیر وڑائچ پوچھتے ہیں کہ شیخ صاحب اپنے علاقے بند رکھنے ہیں یا سینٹرل پوائنٹ؟۔شیخ امتیاز کہتے ہیں کہ ہم ادھر سارے کور کمانڈر ہائوس میں اکھٹے ہوگئے ہیں، اس پرصغیر وڑائچ پوچھتا ہے کہ کور کمانڈر ہائوس؟ پھر ہم بھی وہاں پہنچ جائیں؟ اس پر شیخ امتیاز کہتے ہیں کہ ہاں پہنچ جائیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ طارق رحیم کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ میں نے کچھ چیزیں بھیجی ہیں، اس پر ہاشم نامی شخص کہتا ہے کہ ایک سیکنڈ میں دیکھتا ہوں۔طارق رحیم کہتے ہیں ادھر آئی ایس آئی پر انہوں نے اٹیک کیا آبپارہ پر اور ادھر سات آٹھ بندے مارے گئے ہیں۔ہاشم کہتا ہے کہ میں دیکھتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…